(یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج کہا کہ حکومت جموں کشمیر میں غلطی سے سرحد پار جانے کے بعد پاکستانی فوجیوں کے ہاتھ لگے ہندوستانی فوجی کو واپس لانے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔
فوج نے کہا کہ 37 آسام رائفلس کا جوان چندو بابو لال چوہان کل غلطی
سے میدھر سیکٹر میں کنٹرول لائن پار کر گیا تھا جہاں پاکستانی فوجیوں نے اسے پکڑ لیا تھا۔
مسٹر سنگھ نے سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے بلائی گئی اعلی سطحی میٹنگ کے بعد نامہ نگاروں سے کہا کہ اس جوان کو واپس لانے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔